برازیل کی باصلاحیت لوانا لوپز لارا نے زندگی کا رخ اس طرح موڑا کہ ایک سخت تربیت یافتہ بالرینا سے MIT کی گریجویٹ اور پھر کم عمر ارب پتی بن گئیں۔ رقص کی مشقت سے نکل کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھنے والی لوانا نے اپنے ساتھی طارق منصور کے ساتھ مل کر وہ پلیٹ فارم تیار کیا جسے آج Kalshi کے نام سے جانا جاتا ہے، اور صرف چھ برس میں اس کی قدر اربوں تک جا پہنچی۔ فوربس کے مطابق 29 سالہ لوانا اب دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ بلینئر خاتون ہیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ ڈسپلن، علمی مہارت اور غیر معمولی ہمت کو یکجا کر کے گیارہ ارب ڈالر مالیت والی کمپنی کی بنیاد رکھی۔