جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جبکہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔