نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔