کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی صحت کارڈ متعارف

image

پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی صحت کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر مریض کو 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے مریضوں کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس کارڈ کے ذریعے علاج کروا سکیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15 فروری سے مریضوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ سرگودھا کے انسٹیٹیوٹ میں 258 اسامیوں پر بھرتی کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں 19 ارب 90 کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو علاج کے دوران کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US