پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدید، بانی کا طبی معائنہ بھی مکمل

image

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اعلامیے اور فیصلوں کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ پارٹی کے بعض ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر پارلیمانی پارٹی میں بات ہی نہیں ہوئی اور پارٹی اجلاس میں کچھ باتیں کی جاتی ہیں جبکہ باہر کچھ اور پیش کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ انہیں رانا ثناء اللہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کے بارے میں علم نہیں اور پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت پر بات نہیں ہوئی۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے دیگر ارکان، ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللہ نے بھی واضح کیا کہ وفاقی وزیر کی کمیٹی میں شمولیت سے متعلق کوئی فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نہیں ہوا اور پارٹی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کی رپورٹ مرتب کرکے جیل حکام کو فراہم کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US