ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 6 اہلکار شہید، متعدد دہشت گرد ہلاک

image

ضلع کرم کی سنٹرل کرم تحصیل کے علاقے مناتو میں تور غنڈء چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار شوکت حبیب، حوالدار سبزل، سپاہی عبدالحالق، سپاہی رفیع اللہ، لانس نائیک امجد اور سپاہی وقاص شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایف سی اہلکار محمد جاوید خان، محمد ایاز، رب نواز، عامر شہزاد، محمد رضوان اور محمد زید سلطان شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US