پاکستان، برطانیہ میں 8 سال بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور— تجارت و سرمایہ کاری میں اہم پیشرفت

image

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آٹھ سال بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور ایجوکیشن گیٹ وے پروگرام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان—برطانیہ اقتصادی تعلقات میں نمایاں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت بڑھ کر ساڑھے 5 ارب پاؤنڈ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

دونوں ممالک نے مستقبل میں تجارت، سرمایہ کاری اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US