این سی سی آئی اے میں سامنے آنے والے کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چار افسران کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ استعفے سیکریٹری وزارتِ داخلہ کی جانب سے منظور کیے گئے۔ جن افسران کے استعفے منظور ہوئے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسمہ مجید کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔