صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی۔
ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کا اہل نہ ہونے پر عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔