شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
19 دسمبر کی صبح ایک خوارجی خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بویا قلعے کی مغربی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کے بعد 4 سے 5 خوارج نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج موقع پر ہی جہنم واصل کردیے گئے۔
ایک خارجی کو محاصرے میں لینے کی اطلاع ہیں اور آپریشن تاحال جاری ہے۔ حملہ آور صرف بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا سکے۔
آپریشن عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور آخری خوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔