نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی ویگن ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ دو ویگنوں میں تصادم کے باعث پیش آیا، باراتیوں کی گاڑی کراچی سے کنڈیارو جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا، جہاں سے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔