لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی اور پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے، جس پر عدالت نے سخت سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے کے بعد عدالتی احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ سزا یافتہ ملزمان کے وکلا نے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔