بھارتی پشت پناہی سے دہشت گردی کے واقعات، خطے کے امن وامان کو سنگین خطرات

image

بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات نے خطے امن و امان کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسیرا کی جانب سے عثمان ہادی کی شہادت کے محض 2 دن بعد ایک اور بنگلا دیشی رہنما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں نیشنل سیٹزن پارٹی کے نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدر کو شہر کھلنا میں نشانہ بنایا گیا جسے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی جریدے بھاسکر انگلش اور بنگلا دیشی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سوشل میڈیا پر بنگلا دیشی نوجوان رہنماؤں کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مطالب شیکدر پر حملے کے فوراً بعد بھارتی ایجنسی "را" اور فوج سے مربوط ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹس پر جشن منانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا انتہا پسند نظریہ، مودی اور حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ ہمسایہ ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US