ٹھٹھہ انتظامیہ کی غفلت، بارش متاثرین کا کروڑوں مالیت کا امدادی سامان برباد

image

ٹھٹھہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث برسات متاثرین کو بھیجے جانے والا کروڑوں روپے مالیت کا سامان گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہوگیا۔

گزشتہ طوفانی برساتوں نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا تھا لوگ مختلف علاقوں میں جاکر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے، برسات متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت جھوپڑیوں اور کیمپس میں پناہ لیے رہے۔

متاثرین کے لیے حکومت نے کروڑوں روپے مالیت کے بستر، پانی کی ٹنکیاں اور دیگر قیمتی سامان بھیجا تھا جو متاثرین میں تقسیم نہیں کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام قیمتی سامان گوداموں میں رکھ دیا تھا، قیمتی سامان گوداموں میں رکھا رکھا اب مکمل طور پر خراب ہوگیا جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ قیمتی سامان ضلعی انتظامیہ کے کچھ خاص بندوں نے پہلے ہی گوداموں سے نکوالیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US