پاکستان امن کا خواہاں مگر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں، اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے اور دشمن کو عبرتناک شکست دی، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا وقار بلند ہوا اور ملک کو بھرپور پذیرائی ملی۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا حالیہ دورۂ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی حقیقت ہے اور بھارت اس سے کسی صورت انحراف نہیں کر سکتا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں سے مکمل طور پر باخبر اور ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US