عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 5 سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 510 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی 240 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 7 ہزار 945 روپے کی ہوگئی ہے۔