اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم

image

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور، خصوصاً صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US