ملک بھر کے ایف آئی اے زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم کر دیے ہیں، جو فوری طور پر فعال ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق پری ڈیپارچر ڈیسک پر بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی، جس سے سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان ڈیسکوں کے قیام سے مسافروں کو کلیئرنس اور امیگریشن کے عمل میں آسانی میسر آئے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری نظام کو مزید ہموار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوام کو بہتر اور سہل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US