دھند کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

image

پشاور میں دھند کے باعث باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہونے لگیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق خراب موسم اور کم حدِ نگاہ کے باعث قطر ایئرویز کی پرواز اسلام آباد منتقل کردی گئی، جبکہ سلام ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز بھی لینڈ نہ کر سکی اور اسے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق فلائی عدیل کی ریاض سے آنے والی پرواز خراب موسم کے باعث کراچی منتقل کردی گئی، جبکہ سلام ائیر اور ایئر عربیہ کی پروازیں بھی اسی سبب تاخیر کا شکار ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ 300 سے 360 میٹر تک محدود ہے، اس صورتحال میں باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US