نوشہرہ، شادی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

image

ضلع نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مہمان پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے لکڑئی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بطور مہمان شریک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسعود ولد منصور ساکن لکڑئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سجاد اور ناصر علی کی شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے اس کا بھائی پولیس اہلکار منظور ولد منصور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جانباز ولد نیاز سکنہ لکڑئی اور ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہو گیا۔

پولیس نے نعش سمیت دونوں زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US