نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حاجی حسن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی اور عالمی امور، بالخصوص ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔