وینیزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’وینیزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ‘ بن چکا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ملک اب ’منشیات کی سمگلنگ کی جنت‘ نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ وینیزویلا کے عوام کے لیے بہتر مستقبل چاہتا ہے اور یہ بھی کہ ملک کی تیل کی صنعت ایسی ہو جہاں دولت براہِ راست عوام تک پہنچے۔
  • امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ 'وینیزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑ' بن چکا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ملک اب 'منشیات کی سمگلنگ کی جنت' نہ رہے۔
  • چین نے وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی صحت اور جان کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
  • وینیزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کا اغوا 'ریاستی دہشت گردی' اور ملک کی خودمختاری پر حملہ ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ
  • برطانیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائیفون جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو پر فرانسیسی طیاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔
  • وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک پہنچا دیا گیا: امریکی میڈیا
  • اقوامِ متحدہ نے وینیزویلا میں امریکا کی وینیزویلا پر کی جانے والی فوجی کارروائی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس عمل کے 'خطے پر تشویشناک اثرات' مرتب ہو سکتے ہیں۔

وینیزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی وزیرِ خارجہ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US