وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سندھ میں سیاسی دورہ شیڈول

image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنا تین روزہ دورہ سندھ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دورے کے دوران وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور سندھ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق سہیل آفریدی 9 جنوری بروز جمعہ اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ پارٹی اسیرانِ جیل، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

شفیع جان نے مزید بتایا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت خود وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کر رہے ہیں اور پارٹی کارکنان کو بھرپور سیاسی جدوجہد کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے۔ دورے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیدرآباد کا بھی دورہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US