وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ

image

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے شہری منصوبہ بندی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں شنگھائی اربن پلاننگ کی سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی کو شنگھائی شہر کے ماسٹر پلان، تیز رفتار ترقی، جدید انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے شنگھائی کے ترقیاتی منصوبوں، جدید شہری نظام اور اسٹیڈیم کے ماڈلز کا جائزہ لیا اور تمام شہری معلومات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے شنگھائی کی تیز رفتار ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ترقی دی جائے گی اور شہر کی جدید سہولیات سے استفادہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ دورے کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US