ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر احمد نبیل رسولی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ احمد کا بایاں بازو مئی 2017 میں ایک سنگین ٹریفک حادثے میں کٹ گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے زندگی کو مثبت انداز میں جینے کا فیصلہ کیا۔
احمد نبیل نومبر 2025 میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد شہرت میں آئے جس میں ایک چیک پوائنٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روکا اور ان کے بازو کے بارے میں پوچھا۔ احمد نے بتایا کہ اس حادثے میں ان کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور کوما میں چلے گئے۔ دل کی دھڑکن آدھے گھنٹے تک رک گئی تھی مگر ڈاکٹروں کی کوششوں سے وہ بچ گئے۔
حادثے کے بعد احمد نے حوصلہ نہ ہارنے کا فیصلہ کیا اور والدین اور بہن بھائیوں کی حمایت سے فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کیا۔ وہ 2021 سے روزانہ 30 سے زائد ڈیلیوریز مکمل کر رہے ہیں۔ ابتدا میں وہ مصنوعی بازو استعمال کرتے تھے، لیکن کندھے میں تکلیف کے باعث اس کا استعمال چھوڑ دیا۔
احمد نبیل نے بتایا کہ وہ اپنی کمائی جمع کر رہے ہیں تاکہ سنگاپور کی ایک خاتون سے شادی کر سکیں۔