کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی،رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار اس سے پیسے مانگ رہے تھے، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔
دوسری جانب ایس پی ٹریفک کوئٹہ عاصم شاہ نے تصدیق کی کہ رکشہ ڈرائیور کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔