بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں سابق ناظم تحصیل ڈومیل ملک فدا محمد خان وزیر کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے دفتر کے ساتھ آئی ای ڈی نصب کی تھی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔