جعلی آرڈیننس فیکٹری بند کی جائے، قوم کو خمیازہ بھگتنا نہ پڑ جائے، پلوشہ خان

image

سینیٹر پلوشہ خان نے مبینہ جعلی آرڈیننس کے اجرا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جعلی ڈگریوں کے بارے میں تو سنا تھا، مگر اب پہلی بار جعلی آرڈیننس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت کے دستخط کے بغیر ایک آرڈیننس جاری کر دیا گیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری کو اس بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر کو دھوکا دے کر ایک باریک واردات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ یہ سب غلطی سے ہوا، مگر پاکستان ایسی غلطیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی کا مشورہ ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔

پلوشہ خان نے مطالبہ کیا کہ جعلی آرڈیننس بنانے کی فیکٹری بند کی جائے اور جو عناصر ایسی غلطیاں کر رہے ہیں، انہیں اپنی صفوں سے نکالا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی غلطی ہو جائے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی آئندہ بھی قوم کے سامنے حقائق لاتی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US