پنجاب کے سرکاری محکمے اب پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے

image

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب سرکاری محکمے پیٹرول یا ڈیزل پر چلنے والی نئی گاڑیاں خرید نہیں سکیں گے اور آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اس کے علاوہ، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی جلد اعلان کی جائے گی۔

مزید برآں نئے پیٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری اب صرف اس صورت میں دی جائے گی جب پمپ میں الیکٹرک چارجنگ یونٹ موجود ہو۔

یہ اقدام پنجاب حکومت کی ماحولیاتی تحفظ کی حکمت عملی کے تحت سرکاری شعبے میں صاف توانائی کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US