تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک

image

تھائی لینڈ میں ریلوے حادثے کے نتیجے میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی ایکسپریس مسافر ٹرین کو صوبہ ناخون رتچاسیما میں حادثہ پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹرین پٹری پر گری ایک کرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے دوران کرین کا بقیہ ڈھانچہ بھی ٹوٹ کر پٹری سے اتری ہوئی ٹرین پر آ گرا جس سے نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 190 مسافر تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US