غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

image

احتساب عدالت کراچی نے ساڑھے 13 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں ایک بار پھر ملک ریاض اور زین ملک سمیت 10 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی، جبکہ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر بھی سماعت مؤخر کر دی گئی۔

ادھر احتساب عدالت نے مختیار علی اقبال میرانی سمیت 7 ملزمان کو سمن جاری کر دیے۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان پر بحریہ ٹاؤن کو ساڑھے 17 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام عائد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US