گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دو نئے ملزمان کے نام سامنے آنے کے بعد اس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا گیا۔