گوشوارے جمع نہ کروانے پر 115 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

image

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔ قومی اسمبلی کے 32 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 50 اور سندھ اسمبلی کے 33 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

معطل ہونے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات ہراج جبکہ سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کے گرد قانونی اور پارلیمانی دائرے میں گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اراکین کو 15 جنوری تک گوشوارے جمع کروانے کی آخری مہلت دی تھی، لیکن مقررہ مدت ختم ہونے تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر یہ کارروائی کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک اراکین اسمبلی میں اپنے حقوق استعمال نہیں کر سکیں گے، اور وہ کسی قانونی یا پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US