وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پہلے مرحلے میں نئی حد بندیاں کی جائیں گی۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں اس وقت منتخب نمائندوں کے بجائے نوکر شاہی ان اداروں کا کاروبار چلا رہی ہے، جن میں کراچی کے 8 کنٹونمنٹ بورڈ بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج 16 جنوری 2026 کو ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی نئی حلقہ بندیوں (Delimitation) کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
حلقہ بندیوں کا شیڈول 2026:
الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اہم تاریخیں درج ذیل ہیں۔
1 نقشوں کا حصول اور ڈیٹا کی فراہمی سمیت انتظامی تیاریاں، 19 جنوری تا 2 فروری 2026۔
2 وارڈز کی ابتدائی فہرستوں کی تیاری، 3 فروری تا 4 مارچ 2026۔
3 اعتراضات کے لیے ابتدائی فہرستوں کی اشاعت، 5 مارچ 2026۔
4 اعتراضات جمع کرانے کی مدت (عید کی تعطیلات کے علاوہ) 6 مارچ تا 25 مارچ 2026۔
5 اتھارٹیز کی جانب سے اعتراضات پر فیصلے کی آخری تاریخ 8 اپریل 2026 تک۔
6 فیصلوں سے کمیٹیوں کو آگاہ کرنے کی آخری تاریخ، 15 اپریل 2026۔
7 حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کا نوٹیفیکیشن، 20 اپریل 2026
کنٹونمنٹ بورڈز کی تفصیل:
اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق چاروں صوبوں کے مجموعی طور پر 42 بورڈز پر ہوگا:
پنجاب (20 بورڈز):
راولپنڈی، چکلالہ، ٹیکسلا، واہ، اٹک، کامرہ، سنجوال، جہلم، منگلا، کھاریاں، مری ہلز، سرگودھا، شورکوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، والٹن، اوکاڑہ، ملتان اور بہاولپور۔
سندھ (8 بورڈز):
پنو عاقل، حیدرآباد، کراچی، کلفٹن، منوڑا، ملیر، فیصل اور کورنگی کریک۔
خیبر پختونخوا (11 بورڈز):
پشاور، نوشہرہ، چراٹ، رسالپور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، حویلیاں اور مری گلیات۔
بلوچستان (3 بورڈز):
کوئٹہ، لورالائی اور ژوب۔