کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کی فائر بریگیڈ ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شیڈز میں لگی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ بعد ازاں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔