سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد علامہ ناصر عباس نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ وہ ہر اچھے کام میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عام معافی کا اعلان کرے۔
راجا ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بھی سیاسی قیدیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے اور وہ کوشش کریں گے کہ ایوان بالا عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے میں کامیاب ہو۔
انہوں نے اپوزیشن کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔