اتر پردیش، بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

image

بھارتی ایئر فورس کا دو سیٹوں والا مائیکرو لائٹ طیارہ آج اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں ایک تالاب میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طیارے کو معمول کی تربیت کے دوران انجن میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پائلٹوں کو کے پی کالج کے قریب تالاب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ریسکیو آپریشن میں غوطہ خوروں نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے اور مقامی رہائشیوں کی مدد سے پائلٹس کو بحفاظت بچا لیا۔

حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US