جمعے کو ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ وہ [اسرائیلی حکام] ایک مختلف راستہ اختیار کریں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے۔' ایئر فرانس، لفتھانسا، ایئر کینیڈا اور کے ایل ایم نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ وہ کم از کم اتوار تک اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کریں گے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکُش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
- پاکستان میں مُلکی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
- خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے افراد ملبے تل دب گئے تھے جن میں سے 9 افراد ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
- ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف جارہا ہے لیکن امید ہے اسے استعمال نہیں کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
- ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو دی گئی 'بورڈ آف پیس' میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی
یورپی ایئر لائنز کی مشرقِ وسطیٰ کے لیے پروازیں اتوار تک معطل، ’اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کا موقع تلاش کر رہا ہے‘: ترک وزیر خارجہ