سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا سلمان قادر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

image

لاہور میں سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کو پولیس نے ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے برکی میں ماضی کے نامور لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کے خلاف گھریلو ملازمہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سلمان قادر اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا، جہاں اس نے زبردستی جنسی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان قادر ڈومیسٹک کرکٹ میں 26 فرسٹ کلاسز میچز اور 40 ون ڈے میچز کھیل چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US