بلوچستان: رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا مقدمہ، تین دفن لاشیں نکال لی گئیں

image

رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کی نشاندہی پر قتل کے بعد دفن کیے گئے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ان میں سے ایک لاش سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ کے نزدیک سے ملی ہے، جبکہ تمام لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US