بولان میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

image

بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل ڈھاڈر کے علاقے مشکاف کے قریب سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس اور انتظامی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے۔

حکام کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دونوں افراد کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے، تاہم فوری طور پر واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US