اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا تحفظ، ڈی سی 7 روز میں فیصلے کا پابند

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے خلاف سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق کسی بھی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابل قدر ہے، حکومت ان کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے فوری اور شفاف کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور ان کی جائیداد پر کسی بھی قسم کے قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US