صدر مملکت کا بلوچستان میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ملک اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی ایماء پر ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US