بلوچستان میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اور دیگر حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ایس ایم جیز اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ حکام نے دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی متعدد بار کوشش کی تھی لیکن وہ مزاحمت پر اتر آئے۔