سانحہ گل پلازہ پر حکومت سندھ اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گل پلازہ واقعے پر سندھ حکومت اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ہماری کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو فراہم کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارتوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں سے مؤثر نگرانی میں مدد ملی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا اور تمام اداروں نے باہمی تعاون سے صورتحال پر قابو پایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک بڑا اور مضبوط ادارہ بن چکا ہے اور اس کا سب سے اہم مقصد قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US