اسلام آباد میں ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
وارنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔