کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ

image

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سکھوں کے مقدس مذہبی مقامات تک رسائی مزید بہتر بنانے اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے بتایا کہ سیالکوٹ سے کرتارپور تک نئی موٹروے تعمیر کی جائے گی جسے گرو نانک ایکسپریس وے کا نام دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس اہم منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی و غیر ملکی سکھ یاتریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذہبی مقامات تک آسان، محفوظ اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

این ایچ اے کے مطابق مجوزہ موٹروے منصوبہ نہ صرف سکھ یاتریوں بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی آمد و رفت کو آسان بنائے گا اور خطے کی معاشی سرگرمیوں میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US