لاہور ہائیکورٹ کا ہتکِ عزت کیس میں اہم فیصلہ، میشا شفیع کی درخواست خارج

image

لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر 100 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے اور میشا شفیع کی سوشل میڈیا پر بیان بازی پر عائد پابندی درست ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس پابندی میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں اور اس میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں پائی جاتی۔

ماہرین کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ ہتکِ عزت کے قوانین کے نفاذ اور سوشل میڈیا پر نامناسب بیانات پر قانونی کارروائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے جس سے آئندہ ایسے مقدمات میں رہنمائی حاصل ہو گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US