ایف بی آر کی سپر ٹیکس کی مد میں 237 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سپر ٹیکس سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد 237 ارب روپے کی وصولی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر سپر ٹیکس کی مد میں 327 ارب روپے اکٹھے کیے جانے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تیل و گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں سے تقریباً 90 ارب روپے وصول ہونے ہیں۔ ان کمپنیوں پر پہلے ہی 44 سے 55 فیصد تک ٹیکس لاگو ہے اور قانون کے تحت ان سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی 237 ارب روپے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ بڑی کمپنیوں سے آئندہ تین دن میں 100 ارب روپے جمع کرنے کے لیے رابطے بھی کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US