روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو بتایا کہ ماسکو ایران میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ کریملن مذاکرات میں اس معاملے پر ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ محمد بن زاید النہیان روس کے سرکاری دورے کے آغاز پر آج ماسکو پہنچے۔
- پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور یہ ایک غلط فہمی ہے، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب ابرہیمی معاہدے کا حصہ بننا نہیں۔
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے مذاکرات نہ کیے تو اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہو گی۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ ’مذاکرات چاہتے ہیں تو دھمکیوں اور غیر منطقی مطالبات کو ختم کرنا ہوگا‘
- پی آئی اے کی نجکاری مکمل: حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان ٹرانزیکشن دستاویزات پر دستخط کر دیے گئے
- اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
- برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات جمعرات کے روز متوقع ہے
ایران کے خلاف طاقت کا استعمال خطے میں افراتفری کا باعث بنے گا: روس